اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر قطیف پر حملہ کرکے اپنی بربریت کا ثبوت دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے شہری آبادی پر گولہ باری بھی کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کا شیعہ نشین شہر قطیف پر گذشتہ دو دنوں سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ قطیف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سکیورٹی دستے بھاری اور جنگی ہتھیاروں سے استفادہ کررہے ہیں۔
.......
/169